فلسطینی نوجوان کی شہادت پسند کارروائی میں 2 صیہونی ہلاک 8 زخمی
مغربی کنارے میں بڑھتی صیہونی دہشت گردی کے درمیان مزاحمتی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام :فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غرب اردن میں ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونی دہشتگردی کے جواب میں مزاحمتی کارروائی کی جس میں کم از کم دو صیہونی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق اس کاروائی میں ایک فلسطینی نوجوانوں نے فائرنگ کر کے صیہونی دہشت گردوں کو اپنے نشانے پر لیا جو غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے علاقے میں دہشت گردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں اور اب تک دسیوں فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور زخمی کر چکے ہیں۔ یہ کارروائی طوباس کے مشرق میں تیاسیر دیہات کے قریب انجام پائی۔ اس آپریشن کے بعد صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹر اپنے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے علاقے میں پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والا فلسطینی نوجوان صیہونی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد شہید ہو گیا۔