Mar ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • بن گورین ایئرپورٹ پر یمن کی مسلح افواج کا تیسرا میزائلی حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے بتایا ہے کہ ان کے ملک کی مسلح افواج نے صیہونی حکومت کے بن گورین ہوائی اڈے پر تیسرا میزائلی حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سنیچر کی صبح ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ یمنی افواج نے مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کی حمایت میں مقبوضہ یافا میں واقع بن گورین ہوائی اڈے کو فلسطین دو نوعیت کے سپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔جنرل یحیی سریع نے کہا کہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے اندر بن گورین ہوائی اڈے پر یہ یمن کا تیسرا میزائل حملہ ہے۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بن گورین ہوائی اڈے کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے ان تمام ایئرلائنوں کو جو اس ہوائی اڈے کے ساتھ تعاون کرتی ہیں، خبر دار کیا ہے کہ جب تک غزہ پر جارحیت اور محاصرہ جاری رہے گا اس وقت تک یہ ہوائی اڈہ غیر محفوظ رہے گا۔یحیی سریع نے اسی کے ساتھ امریکا کے یو ایس ایس ٹرومین طیارہ بردار جنگی جہاز پر بھی یمن کی مسلح افوا ج کے ایک اور حملے کی خبر دی ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے مسلسل چھٹے دن بھی یو ایس ایس ٹرومین طیارہ بردار جنگی جہاز پر حملہ کیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے یہ حملے امریکی جارحیت کے جواب میں انجام پا رہے ہيں۔

 

ٹیگس