غزہ کے شہداء کی تعداد 49740 سے تجاوز کرگئی
Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
غزہ میں محکمہ صحت نے خبر دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 49 ہزار 747 ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے میں 130 شہدا کے جنازے اسپتالوں میں لائے گئے۔ فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اس مدت کے دوران 263 زخمی بھی اسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے رپورٹ دی ہے کہ 18 مارچ 2025 کو غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے آغاز کے بعد سے اب تک 634 فلسطینی شہید اور 1 ہزآر 172 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں کے نئے اعداد و شمار کے بعد، سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 49 ہزار 747 اور 1 لاکھ 13 ہزار 213 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔