دیرالبلح میں فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر صیہونی فوج کی بمباری
غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے دیرالبلح میں فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر بمباری کردی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوج نے غزہ پراپنے وحشیانہ حملوں کی دوسری لہر کے پچیسویں روز بھی اس علاقے پر اپنی بمباری جاری رکھی اور دیرالبلح میں فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر بھی بمباری کردی ہے۔ اس حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کے بعد علاقے میں افراتفری اور سراسیمگی کا ماحول تھا اور ہر طرح چیخ پکار کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ صیہونی فوج نے گذشتہ روز بھی اور اسی طرح جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بھی غزہ پر اپنی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جمعرات کو صیہونی فوج کے دہشت گردانہ حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ صیہونی فوج نے غزہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے دہشت گردانہ حملوں کی دوسری لہر میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔