Apr ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش میں ایک لاکھ سے زائدہ افراد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک لاکھ سے زائد مظاہرین نے غزہ پٹی میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے "آزاد فلسطین" کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے علامتی تابوت اور غزہ کے شہداء کی عکاسی کرنے والے مجسمے بھی اٹھا رکھے تھے۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی قیادت والی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور مذہبی جماعتوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔ گذشتہ ہفتے بنگلہ دیشی طلباء نے ملک کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ پٹی میں ڈیڑھ سال سے جاری صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کے ردعمل میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں مظاہروں اور عام ہڑتالوں کی کال دی تھی۔

ٹیگس