غاصب صیہونی فوجیوں پر القسام بریگيڈ کے مجاہدین کا حملہ
Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
القسام بریگيڈ کے جوانوں نے بیت حانون میں صیہونی فوجیوں پر حملہ کر کے 1 صیہونی فوجی کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا ہے
سحر نیوز/ عالم اسلام: القسام بریگیڈ کے جوانوں نے ایک مارٹر گولے اور ایک بارودی سرنگ کے ذریعے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور کم از کم ایک غاصب فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس حملے میں 5 صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ القسام بریگيڈ کے جوانوں نے صیہونی فوجیوں پر یہ حملہ تاک لگا کر کیا۔ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے یہ حملہ اس ٹنل سے کیا جسے صیہونی حکومت کی فوج پہلے اپنے زعم میں خالی کرچکی تھی۔