Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کا شہید رجائی پورٹ کے واقعہ پر اظہار تعزیت

حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے شہید رجائی بندرگاہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں متعدد افراد جاں کے بحق ہونے کی رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے پیر کی شب اپنے پیغام میں کہا کہ شہید رجائی پورٹ میں دھماکے میں بڑی تعداد میں ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

لبنانی حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہید رجائی پورٹ کے دھماکے میں ایرانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے جاں بحق ہونے پر میں رہبر انقلاب اسلامی،  ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

 

ٹیگس