غزہ پٹی کے میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ علاقے میں خوراک اور ادویات کی کمی اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے محاصرے کی وجہ سے ٪60 بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کی وجہ سے تقریباً 60,000 بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ صیہونی حکومت ضروری طبی آلات کے داخلے کو روک رہی ہے اور غزہ پٹی کی ناکہ بندی کی وجہ سے قحط تیزی سے پھیل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پٹی سے باہر جانے پر پاپندی کے سبب گردے کے مریضوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے ہم بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ صیہونی جرائم کو روکنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں ورنہ غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام جلد ہی مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔
دریں اثناء غزہ کے کویتی اسپتال نے خبردار کیا کہ گزرگاہوں کی دو ماہ سے بندش کی وجہ سے مریضوں کو خوراک اور بنیادی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔