May ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ کے باشندوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا

غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں جب کہ محاصرے اور شدید بھوک نے اس علاقے کے مکینوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے 54 ویں دن، غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے صیہونی جرائم کو ریکارڈ کرنے اور اس غاصب حکومت کے رہنماؤں کو سزا دینے کے لیے ایک آزاد فیکٹ فائنڈنگ ٹیم روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ علاقے کے رہائشیوں کو بھوکا رکھ کر ہجرت پر مجبور کرنے کی صیہونی پالیسی کو فوری طور پر روکنے کے لیے مداخلت کریں۔

یہ درخواست غزہ کراسنگ کی بندش کے ستر دن بعد کی گئی ہے، اور یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھوک کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی خاندانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ غزہ میں خوراک ختم ہو چکی ہے، صحت کی خدمات بند ہیں، اور ادویات اور طبی آلات کی شدید کمی ہے۔ شہداء الاقصیٰ اسپتال کے ترجمان خلیل الدقران نے بتایا کہ اگر ایندھن فراہم نہ کیا گیا تو متعدد اسپتال بند ہوجائیں گے۔ انہوں نے غزہ کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کی کمی اور سولر پینلز کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں میں شدید غذائی قلت کی طرف اشارہ کیا۔ اقوام متحدہ نے غزہ کی ناکہ بندی کو مکمل طور پر ہٹانے اور انسانی امداد کو خطے میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امداد میں کسی بھی تاخیر کے سنگین نتائج پر تاکید کی ہے۔

ٹیگس