Jun ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۱:۳۸ Asia/Tehran
  • دہشت گرد اسرائیل کی یمنی کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ہوئی ناکام

دہشت گرد صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی انجام دی ہے۔ تاہم انصاراللہ یمن کے رہنما عبداللہ الحوثی نے تل ابیب کی اس کارروائی کی ناکامی کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت کی جانب سے یمن کے دارالحکومت صنعا میں یمن کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کو قتل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ ادھر صیہونی میڈیا نے چند لمحے قبل دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صنعا میں یمنی افواج کے چیف آف اسٹاف، محمد الغماری، کو قتل کر دیا ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی ویب‌سائٹ "آکسیوس" نے بھی اس قتل کی کوشش کی خبر شائع کی ہے، لیکن تاحال اس ٹارگٹ کلنگ کے کامیاب ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں، غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل "نیٹ ورک 14" نے مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے دو فضائی حملوں کے ذریعے صنعا شہر کے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جہاں یمنی فوج کے چیف آف اسٹاف محمد الغماری اور دیگر چار کمانڈروں کی ایک میٹنگ جاری تھی۔

تاہم چند لمحے قبل انصاراللہ یمن کے رہنما عبداللہ الحوثی نے اپنی "ایکس" (سابقہ ٹویٹر) پروفائل پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اسرائیل کی محمد الغماری کو قتل کرنے کی کوشش کو ناکام قرار دیا ہے۔

 

ٹیگس