غزہ پر صیہونی جارحیت جاری، دسیوں نہتے فلسطینی خاک و خون میں غلطاں
غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ پٹی کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح سے خطے کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں کم از کم سولہ فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ شہر کے مغرب میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر صیہونی دہشتگردوں نے بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے۔ اس دوران صیہونی ٹولے کے توپخانے نے مرکزی غزہ میں واقع "النصیرات" کیمپ کے شمال میں شدید گولہ باری کی۔
اُدھر جنوبی غزہ کے خان یونس کے مرکزی علاقے میں متعدد رہائشی مکانات کی تباہی کی بھی اطلاعات ہیں۔ خان یونس شہر کے "مواصی" پناہ گزیں پر بھی صیہونی دہشتگردوں نے بمباری کی ہے جس میں کم از کم نو افراد شہید ہوئے، مرکزی غزہ کے دیرالبلح پر بھی صیہونی دہشتگردوں نے بم گرائے جس میں نو فلسطینی باشندوں کی شہادت ہوئی، اسی طرح مشرقی غزہ کے شیخ رضوان علاقے میں بھی ایک رہائشی عمارت صیہونی دہشتگردوں کے نشانے پر آئی جس میں متعدد کے شہید و زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔