Jul ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والی شپنگ کمپنیوں کو یمن کا شدید انتباہ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے دنیا بھر کی شپنگ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائيل کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا انتباھات کو علمی جامہ پہنانے کے حوالے سے ہمارے صلاحیت اور غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے ہماری سنجیدگی سے اچھی طرح واقف ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے ہم اسرائيل کی اقتصادی ناکہ بندی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کرچکے ہیں جس کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والی شپنگ کمپنیوں کے مفادت کو شدید نقصان پہنچائیں گے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اس مرحلے میں وہ بحری جہاز بھی ہمارے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا نشانہ بنیں گيں جن کی حکومتیں میں اسرائیل کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کر رہیں اگرچہ ان کی منزل تل ابیب نہ بھی ہو۔ انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تمام شپنگ کمپنیوں کو خبر دار کرتے ہیں وہ ہمارے اگلے انتباہ سے پہلے پہلے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کا لین دین روک دیں کیونکہ جب تک اسرائیل کے ساتھ ان کا تعاون ختم نہیں ہوگا ان کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا انتباھات کو علمی جامہ پہنانے کے حوالے سے ہمارے صلاحیت اور غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے ہماری سنجیدگی سے اچھی طرح واقف ہے۔ محمد البخیتی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں ہماری کارروائياں پوری طرح سے قانونی اور منصفانہ ہیں اور دنیا بھر کی شپنگ کمپینوں اور ان کے مالک ملکوں کے سامنے ہمارے اس فیصلے کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی طاقت کا بھرپور استعمال کریں گے اور دنیا جان لے کے لیے ہم ایسے ہتھیار استعمال کریں گے جن کا تصور دنیا نے اب تک نہیں کیا ہے۔ انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے جس سے واضح ہوگيا ہے کہ دنیا کو اس وقت منصفانہ بنیادوں پر استوار ایک نئے عالمی نظام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ہی عالمی نظام کے قیام کی جانب قدم آگے بڑھا رہے ہیں چاہیے دنیا کے بعض ملکوں کو ہمارا یہ اقدام کنتا ہی ناگوار کیوں نہ لگے۔

ٹیگس