Aug ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran

ایک اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت مقبوضہ علاقوں میں فوجیوں کی کمی کی وجہ سے، آپریشن گیڈون کے چیریٹس کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے اسرائیل کے باہر سے یہودی فوجیوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کو دس سے بارہ ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے وہ حکومت کے باہر سے نوجوان یہودیوں کو کئی سالہ سروس کے لیے بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسرائیل کے سینیئر حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان کا سالانہ ہدف اسرائیل کے باہر سے چھ سے سات سو اضافی فوجیوں کو بھرتی کرنا ہے، جس میں بنیادی توجہ امریکہ اور فرانس میں یہودی کمیونٹیز پر مرکوز ہے۔اسرائیل آرمی ریڈیو نے زور دیا کہ یہ اقدام ایک تلخ حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔

فوج مجبور ہے کہ وہ اسرائیل سے باہر رہنے والے یہودیوں کو بھرتی کرے کیونکہ اسرائیل میں موجود جنونی نوجوان خود کو فوجی خدمات سے دور کر رہے ہیں۔یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے کہ جب اسرائیلی حکومت غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے درپے ہے-

اس سلسلے میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہماری افواج اس وقت غزہ شہر کے اطراف میں آپریشن گیڈون کے چیریٹس ٹو کے نفاذ کے سلسلے میں مشن انجام دے رہی ہیں۔

اسرائیلی حکومت ایک ایسے وقت میں آپریشن گیڈون کے چیریٹس کا دوسرا مرحلہ شروع کر رہی ہے جب زیادہ تر صیہونی حکومت کے فوجی اور سکیورٹی حکام اور اکہتر فیصد اسرائیلی، غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اگرچہ صیہونی حکومت کے عسکری اور سیکورٹی حکام نے بارہا خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضے کا منصوبہ بھی گذشتہ آپریشنز کی طرح ناکام ہو جائے گا اور یہ تسلیم کیا ہے کہ امریکہ کے لیے افغانستان اور ویتنام کی طرح، غزہ بھی اسرائیل کے لیے دلدل بن چکا ہے۔اس سلسلے میں کینیسٹ کے نمائندے اور اسرائیلی خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے رکن " عامیت ھالوی" نے بھی آج، غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی ناکامی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن گيڈون کے چیریٹس آپریشن کا دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے کی طرح ناکام ہو گا اور اس کے لئے اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، اور فوج مقررہ اہداف بھی حاصل نہیں کر سکے گی۔

اس کے علاوہ صیہونی وزیر جنگ کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کو گیڈون کے چیریٹس ٹو کا نام دینے کا صیہونی سوشل میڈیا صارفین نے مذاق اڑایا ہے۔ 
 

 

 

ٹیگس