ترک وزیر خارجہ: اسرائیل بین الاقوامی قوانین کا پابند نہیں/ اس کے ساتھ تمام تعلقات توڑ رہے ہیں
Aug ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کو تسلیم نہیں کرتی اور خطے کے ممالک کو انتشار میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ "اسرائیل کی مخاصمانہ پالیسیاں غزہ سے بیت المقدس، مغربی کنارے، شام، لبنان اور ایران تک پھیل چکی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہاکہ "اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔"
ترکیہ کے وزیر خارجہ کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد غزہ میں داخل ہونے سے روکنا ہزاروں فلسطینی شہریوں کی موت کا باعث بنا ہے۔
ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام اقتصادی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور صیہونی حکومت کے طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔