صیہونی حکومت نے پھر طبی مراکز کو نشانہ بنایا
صیہونی حکومت نے غزہ کے طبی اور خدماتی مراکز کے خلاف اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر غزہ کے مرکزی علاقے دیرالبلح میں شہدائے الاقصی اسپتال پر بمباری کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:غزہ میں شہدائے الاقصی اسپتال کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ جارح صیہونی حکومت نے ایکبار پھر اس اسپتال پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد بیمار شہید اور زخمی ہوگئے۔ اسی طرح شہر غزہ کے الشاطی کیمپ اور النفق علاقے میں واقع دو رہائشی مکانات پر بھی صیہونی فوج نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔
میڈیا ذرائع نے شمالی غزہ میں واقع العودہ اسپتال کے ایک ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وسطی غزہ میں واقع البریج کیمپ کی ایک رہائشی عمارت پر بھی بمباری کے نتیجے میں تین افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے-
قدس اخبار نیٹ ورک کی بھی رپورٹ کے مطابق مغربی غزہ میں الشاطی کیمپ میں المجادلہ کیمپ کی مسجد کےاطراف میں بمباری کےنتیجے میں صیہونی فوجیوں کے طیاروں کےحملے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں-