Sep ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • لبنان پر پھر صیہونی حملہ ، پانچ شہید

لبنانی میڈیا نے بدھ کی شب جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں پانچ لبنانیوں کی شہادت اور دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے، جن میں تین شامی شامل ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:لبنان کے قومی چینل نے ملک کے ایمرجنسی اور پری ہاسپٹل آپریشنز سینٹر کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ بدھ کی شام جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے جن میں تین بچوں سمیت سات لبنانی اور تین شامی شامل ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے اس پہلے اعلان کیا تھا کہ بدھ کی شام ملک کے جنوب میں اسرائیلی حکومت کے حملوں میں چار افراد شہید ہوئے۔

دریں اثناء المنار نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے کئی شہروں پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور دو بچوں سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔المنار کے ایک رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں زھرانی کے علاقے اور جنوبی لبنان کی مغربی پٹی کے ارد گرد کے علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

اس رپورٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں جنوبی لبنان کے انصاریہ ٹاؤن کے مضافات میں بلڈوزر مینٹیننس کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس