صیہونی حکومت نے صمود فلوٹیلا کے آخری جہاز پر بھی قبضہ کرلیا
Oct ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۰:۵۳ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوج کی بحریہ نے غزہ کی جانب رواں دواں صمود کارواں کے آخری جہاز پر قبضہ اور اس کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ امدادی سامان سے لیس تمام 42 جہاز اس وقت صیہونیوں کے غیرقانونی قبضے میں ہیں۔
غاصب اسرائیلی فوج نے جمعے کی رات دیر گئے "میرینیٹ" جہاز کو بھی بین الاقوامی بحری حدود میں روک کر، اس میں موجود امن کارکنوں کو گڑفتار اور مقبوضہ سرزمینوں کی بندرگاہوں میں منتقل کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ الصمود فلوٹیلا کے منتظمین نے بھی اسرائیلی فوج کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور بحری قزاقی کے مترادف قرار دیا۔
الصمود فلوٹیلا کے منتظمین نے زور دیکر کہا ہے کہ غزہ کے محاصرے کے مکمل خاتمے تک اس سلسلے کی کوششیں بدستور جاری رہیں گی۔