Oct ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی کو دو سال پورے ، صیہونی بستیوں پر حملے

آج سات اکتوبر 2025 کو آپریشن طوفان الاقصی کے دوسال پورے ہونے کے موقع پر صیہونی میڈیا نے غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی بستیوں پر مزاحمتی فورسیز کے راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی میڈیا نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں اس حملے کے بعد بعض صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے-
بعض ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع علاقے نتیو ھعسراہ پر ایک راکٹ فائر کیا گیا ہے۔
بعض صیہونی ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یہ راکٹ ایک کھلے علاقے میں گرا تھا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
صیہونی فوج نے بھی غزہ سے راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

صیہونی فوج نے بھی غزہ سے راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس