Oct ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • صیہونی بمباری جاری، غزہ میں تین فلسطینی شہید

صیہونی دہشتگردوں کی بمباری کے باعث غزہ کے خان یونس ساحل پر لگے پناہ گزیں خیموں پر ایک ٹیلے کے گرنے سے متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں ہلال احمر کے فیلڈ ہسپتال نے اعلان کیا کہ غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں شمالی القرارہ ساحل پر فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے پر ریت کے ٹیلے کے گرنے سے تین افراد شہید ہو گئے۔

الجزیرہ نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں پناہ گزینوں کے خیموں پر بھی صیہونی دہشتگردوں نے بم گرائے جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ فلسطینی زخمی ہوئے۔

غاصب دہشتگردوں نے اسی طرح غزہ شہر کے جنوب میں واقع الصبرہ محلے میں کئی رہائشی عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

اسی دوران، مقامی فلسطینی ذرائع نے غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب ٹولے کے وسیع حملوں کی خبر دی ہے۔ 

 

ٹیگس