نتن یاہو:غزہ کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے
Oct ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ابھی غزہ کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے اور وہ اس جنگ کے سبھی اہداف حاصل کریں گے
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے آج مقبوضہ بیت المقدس میں ایک پروگرام میں کہا ہے کہ ابھی غزہ کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔
نتن یاہو نے جو گزشتہ دو برس میں صیہونی جنگی قیدیوں کی آزادی اور حماس کو ختم کرنے کے اپنے اعلان کردہ اہداف میں ناکام رہے ہیں، کہا کہ وہ اس جنگ کے سبھی اہداف حاصل کریں گے۔