Oct ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • یمن کی مسلح افواج کے سربراہ شہید ہوگئے

یمنی فوج نے آج جمعرات کی شام ایک بیان جاری کرکے ملک کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد عبدالکریم الغماری کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   اب سے تھوڑی دیر قبل یمنی فوج نے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔

 یمنی فوج نے اس اعلامیہ میں کہا ہے کہ شہید جنرل محمد الغماری کی روح پاک کو اپنے دینی اورجہادی فریضے کی انجام دہی کے دوران عروج ملکوتی حاصل ہوا اور وہ بھی  شہدائے راہ بیت المقدس کے کارواں میں شامل ہوگئے۔

یمنی فوج نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن سے جنگ ختم نہیں ہوئی ہے اور خدا کی نصرت سے قابض حکومت کی نابودی اور قدس شریف کی آزادی تک جاری رہے گی۔

 یمنی فوج نے کہا ہے کہ عظیم شہدا نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ ان میں سے ایک مجاہد کی  شہادت سے رکنے والا نہیں ہے بلکہ یہ وہ راستہ ہے جس کو انسانی نسلوں نے قبول کیا ہے اور عظیم انسان نسل در نسل اس کو جاری رکھیں گے۔

 یمنی فوج نے اپنے اعلامیہ کے آخری میں اعلان کیا ہے کہ ہم شہدائے عظیم کے خون سے اپنی وفاداری کا اعلان اور ان کی راہ جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

 

ٹیگس