Oct ۱۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر روک

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہر طرح کی انسان دوستانہ امداد کے داخلے پر روک لگا دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کے معاہدے کو پوری طرح نظر انداز کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کو پوری طرح روک دیا جائے۔

عبری زبان کے میڈیا کے مطابق، نیتن یاہو کابینہ نے فوج کی سفارش پر غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کو وقتی طور پر روکنے کی منظوری دی ہے۔

اس اقدام کا اطلاق فی الحال تمام امدادی سامان پر ہوگا اور کب تک جاری رہے گا، اس بارے میں کوئی حتمی اطلاع نہیں دی گئی۔

ٹیگس