غاصب صیہونی حکومت غزہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو نشانہ بنا رہی ہے
یورو - میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں یونیسف کے ایک کارکن کو گرفتار کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: انسانی حقوق کے اس ادارے نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فورسز نے یونیسف کے کارکن رائد العفیفی کو غزہ پٹی کی سرحد پر کرم ابوسالم چیک پوسٹ کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔ یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا کہ العفیفی کی گرفتاری، بین الاقوامی انساندوستانہ اداروں کے خلاف غاصبوں کے اقدامات کے تناظر میں انجام پائی ہے اور ہمیں غزہ میں ان اداروں کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے اور ہم اقوام متحدہ کے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
غزہ ہیرالڈ انٹرنیٹ ویب سائٹ نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے یونیسف کے ایک کارکن رائد العفیفی کو جن کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس تھا ، گرفتار کر لیا ہے-