Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلی فوج میں نفسیاتی مسائل اور خودکشی کے واقعات میں شدید اضافہ

غاصب اسرائیل کی وزارت جنگ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی بیماریوں اور خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت جنگ کے مطابق یہ مسائل غزہ پٹی کے خلاف جنگ کے نتیجے میں پیدا ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اکتوبر سنہ 2023 میں غزہ پٹی کے خلاف غاصب اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک اسرائيلی فوجیوں میں نفسیاتی مسائل بدستور بڑھ رہے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں اب ان مسائل میں 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زیر علاج 22 ہزار اسرائیلی فوجیوں میں 60 فی صد فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اطلاعات کے مطابق ان فوجیوں میں تقریباً 25 فی صد فوجیوں نے شدید نفسیاتی مسائل کی وجہ سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

 

ٹیگس