جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت جاری
غاصب اسرائیلی حکومت جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی اور وحشیانہ جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں غاصب اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان کے قصبے یحمرالشقیف کے مضافات میں واقع صافیتا علاقے میں دھماکے کی خبر دی ہے۔ لبنانی ذرائع کے مطابق مہیب دھماکے کی آواز سبھی جنوبی علاقوں میں سنی گئی۔
لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے بھی کم مدت میں، کفرتبنیت نامی قصبے میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی۔
لبنانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آج صبح سویرے شہرصور کے محلہ مجدل زون اور بنت جبیل کے حداثا علاقے میں متعدد رہائشی مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا۔
لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آج صبح بیوت السیاد قصبے پر بھی توپوں سے گولہ باری کی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel