الشیبانی: دمشق کے مستقبل کا فیصلہ اسرائیل نہیں کر سکتا
شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی بقول ان کے ایک خودمختار حکومت ہے اور اسرائیل کو یہ حق حاصل نہیں کہ دمشق کے اتحادیوں اور حلیفوں کے بارے میں فیصلہ کرے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے شام کی تعمیر نو میں ترکیہ کو اپنا اصلی حلیف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دمشق نے ابھی "مکہ سمجھوتے" میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
الشیبانی نے ایران اور امریکہ کے مابین ثالثی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ایران کے مابین ثالثی کے لیے اسلام آباد کی جانب سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے شام اور صیہونی حکومت کے تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا اور فی الحال ترجیح اسرائیل کے حملوں کو روکنا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کی ایک حکومت ہے اور اسرائیل کو یہ حق حاصل نہیں کہ دمشق کے اتحادیوں اور حلیفوں کے بارے میں فیصلہ کرے۔