مسجدالاقصیٰ پر انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i456666-مسجدالاقصیٰ_پر_انتہا_پسند_صیہونی_آباد_کاروں_کا_حملہ
خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق انتہاپسند صیہونی آباد کاروں نے، جنہیں غاصب صیہونی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی، مسجدالاقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہو کر حملہ کردیا۔
(last modified 2026-09-20T18:13:47+00:00 )
Sep ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصیٰ پر انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کا حملہ

خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق انتہاپسند صیہونی آباد کاروں نے، جنہیں غاصب صیہونی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی، مسجدالاقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہو کر حملہ کردیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: گورنر قدس کے دفتر کے مطابق آج اتوار کی صبح مسجدالاقصیٰ  کے صحنوں میں بڑی تعداد میں انتہاپسند صیہونی آبادکار منظم طریقے سے داخل ہوئے اور انہوں نے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

قدس کے گورنرہاؤس کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سو سے زائد صیہونی آباد کاروں نے غاصب فوجیوں کی پشت پناہی میں مسجدالاقصیٰ  پر حملہ کیا اور اس مقدس مقام پر اپنے عقیدے کی مخصوص رسم "تلمودی" ادا کی۔

قدس گورنر کے دفتر نے مزید بتایا کہ مسجدالاقصیٰ  پر حملے کے لیے سینکڑوں آباد کار آج صبح سے ہی ‘باب المغاربہ’ کے قریب جمع ہوگئے تھے۔

ادھر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ مسجدالاقصیٰ  پر صہیونی آباد کاروں کا حملہ ایک خطرناک اقدام اور اس مقدس مسجد کو یہودی بنانے کے دشمن کے منصوبے کے تحت اس پر اپنے تسلط کو مستحکم کرنے کی کھُلم کھُلا جارحیت ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel