غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانیہ حملوں کا سلسلہ جاری
Sep ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور نئے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کے مطابق غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملے میں ایک فلسطینی کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
غزہ سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے آج اتوار کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے المواصی نامی علاقے اور الشاطی کیمپ پر حملہ کیا۔
غزہ کے ناصرہسپتال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈرون سے کئے جانے والے غاصب صیہونی فوج کے اس حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
غزہ کے دیگر ہسپتالوں نے بھی بتایا ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد اسپتال پہنچائے جاچکے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس