Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے ملاقات
    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے ملاقات کر کے علاقے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کو حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات میں کہا کہ ایران نے ہمیشہ لبنان اور علاقے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے اور لبنان میں قومی اتحاد پر زور دیا ہے-

حسین امیر عبداللہیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران، لبنان میں سیاسی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، کہا کہ بیرونی مداخلت، علاقے میں مسائل بڑھنے کا باعث بنی ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں علاقے کے ممالک کی ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو بعض فریقوں کی ناعاقبت اندیشی کے باعث، انتہاپسندی، دہشت گردی اور جنگ کی آگ میں نہیں جلنا چاہئے-

اس ملاقات میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ علاقے کے موجودہ حالات کی وجہ صیہونی حکومت کا تخریبی کردار اور اس کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیاں ہیں-

اور حزب اللہ، لبنان کے خلاف کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین صلاحیتوں کی حامل ہے- حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے علاقے کی سیکورٹی میں مدد اور دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں تہران کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام اور تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے علاقائی ممالک کے تعاون کی ضرورت پر تاکید کی-

ٹیگس