Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی ماہی گیروں پر غاصب صیہونی حکومت کی بحریہ کا حملہ
    فلسطینی ماہی گیروں پر غاصب صیہونی حکومت کی بحریہ کا حملہ

غاصب صیہونی حکومت کی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی بحریہ نے غزہ کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق صیہونی بحریہ کے فوجیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کئی کشتیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوگئے۔

ادھر صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں چھے فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان فلسطینیوں کو پیر کے روز صبح گرفتار کیا گیا۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے الخلیل میں بھی اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے بیت لاہیہ علاقے میں واقع ایک رفاہی مرکز پر بھی حملہ کیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے اس مرکز پر قبضہ کرکے اس کی تلاشی لی۔ اس رفاہی مرکز کے سربراہ نے بتایا کہ یہ مرکز چار ہزار بچوں کی ضروریات پوری کرتا ہے اور اپنے تمام کام قانونی طور پر انجام دیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجیوں نے حال ہی میں الخلیل کے مختلف علاقوں میں واقع اس مرکز کے شعبوں پر حملہ کیا ہے۔

ٹیگس