Nov ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے
    غرب اردن کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں رہائشی مکانات اور اسکولوں پر حملہ کیا ہے۔

الاقصی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں رہائشی مکانات اور اسکولوں پر حملہ کیا نیز بہت سے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ قدس میں واقع سلان گاؤں پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کیا نیز راس العامود میں بھی ایک اسکول کو نشانہ بنایا۔ صیہونی فوجیوں نے اس اسکول سے ایک پندرہ سالہ طالب علم کو گرفتار کرلیا۔
دریں اثنا الخلیل کے علاقے دیر سامت میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں ہوئیں۔

صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے المورق، بیت عوا اور دیر سامت کے علاقوں کے تمام داخلی راستے بند کردیئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے جبل مکبر میں بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

العہد ویب سائٹ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ جنوبی نابلس میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرکے صیہونی فوجیوں نے کم سے کم پندرہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

ٹیگس