سوئٹزرلینڈ میں یمنی گروہوں کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز
یمنی گروہوں نے سوئیزرلینڈ میں امن مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مفرور سابق صدر عبدربہ منصور ہادی اور یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے نمائندوں نے منگل کے دن سوئٹزرلینڈ میں امن مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ ان مذاکرات میں شرکت کا مقصد یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند کئے جانے کی شرط پر جنگ بندی عمل میں لایا جانا ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی ان مذاکرات کا مقصد جنگ بندی کا نفاذ اور نو مہینوں سے جاری جنگ کا خاتمہ قرار دیا ہے۔
دریں اثنا سوئٹزرلینڈ میں یمن امن مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے کے ساتھ ہی عرب ذرائع نے یمن میں جنگ بندی کی خبر دی ہے۔
واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے نو عرب اتحادیوں کے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور یمن کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات اور سروسز اور علاج معالجے کے مراکز تباہ ہوگئے ہیں۔ یمن پر حملوں کے سلسلے میں سعودی عرب کو امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے۔