یمن کے جنوب مغرب میں ایک برطانوی فوجی ہلاک
یمن کے جنوب مغرب میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
یمن کی خبر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی بحریہ کا ایک سابق افسر ولیم کاسل بدھ کے روز یمن کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ تعز کے علاقے ذوباب باب المندب میں سعودی عرب کی سرکردگی میں جارحین کے اتحاد کے ایجنٹوں کے اجتماع پر یمنی فوج کے میزائل حملے مارا گیا۔
اسی طرح جارح اتحاد کے زرخرید ایجنٹوں کے اجتماع کے مقام پر یمنی فوج کے میزائل حملے میں ایک امریکی اسحاق بیکارڈک اور جنوبی افریقہ کا ایک شہری ایلفریڈ بانوشوکا ہلاک ہو گیا۔
باخبر فوجی ذرائع کے اعلان کے مطابق یہ تمام افراد بدنام زمانہ امریکی کمپنی بلیک واٹر کے افراد تھے کہ جنھیں متحدہ عرب امارات نے جنگ کے لیے یمن بھیجا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے عمان کے سوا کئی عرب ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔