صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت پر پوتین کا تعزیتی پیغام
May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
روسی صدر نے کہا کہ اس عظیم سانحہ پر جس کے نتیجے میں صدر سید ابراہیم رئیسی اور آپ کی حکومت کی متعدد دیگر اہم شخصیات کی رحلت واقع ہوئی ہم دل کی گہرائیوں سے ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
روسی صدر پوتین نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی ایک بہترین سیاست دان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔
روس کے ایک حقیقی دوست کی حیثیت سے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کی پیشرفت کے لیے ایک قابل قدر ذاتی مشارکت کی اور ان تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔