عالمی قوانین کو پیروں تلے روندتا اسرائیل، غزہ پر بمباری جاری، متعدد شہید اور زخمی
May ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں واقع نصیرات کیمپ پر بمباری کی اور ایک گھر کے چار افراد کو شہید کردیا۔
سحر نیوز/ دنیا: اطلاعات کے مطابق متعدد افراد اسرائیلی جارحیت میں تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے تلے اب بھی دبے ہوئے ہیں ۔
فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے ڈرون نے آج (جمعرات) صبح مغربی کنارے میں نابلس میں واقع بلاطہ کیمپ کے ایک مقام کو نشانہ بنایا۔ادھر فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے صیہونی حکومت کے فوجی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہزار ایک سو اکہتر ہوگئی ہے۔
یہ حملے ایسی حالت میں ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں رفح میں فوری طور پر جنگ روکنے اور اس علاقے کے عوام کو مدد پہنچانے کے لئے غزہ پٹی کی گذرگاہوں کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔