سات سمندر پار کرکٹ کا بخار، ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج سے امریکا میں آغاز
ٹی 20 کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کیلئے ورلڈکپ کا آج سے سات سمندر پار امریکا میں ہفتے سے آغاز ہو رہا ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: مختصر فارمیٹ کے بڑے ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی، افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے 5 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 6 بجے مدمقابل ہوں گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جو میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی شام ساڑھے 7 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 8 بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس میگا ایونٹ میں ہندوستان اپنا پہلا میچ 4 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکا کیخلاف کھیلے گا وہیں اس ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے ہائی وولٹیج مقابلہ ہندوستان اور پاکستان کے ما بین 9 جون کو نیویارک میں ہو گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد لندن سے امریکا کے شہر ڈیلاس پہنچ گئی ہے جہاں وہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔