Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات فراہم کیں۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کولالمپورسمٹ میں شرکت نہ کر کے افسوس ہوا اور میں یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی ملک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب نہیں ہوئے۔عمران خان  کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک دوست ملک کو لگا کہ کولالمپور سمٹ امت کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے جو کہ غلط تھا، ہمیں(مسلمانوں) کو چاہیے اسلاموفوبیا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے خلاف مل کر جدوجہد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب دوست ممالک کے خدشات ختم ہوگئے ہیں اور پاکستان اپنے دیگر فریقین کے ساتھ ٹی وی چینل سمیت دیگر منصوبوں پرمل کر کام کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا حقیقی تشخص اجاگرکرنے کےلیے پاکستان اورملائیشیا مل کرکام کر رہے ہیں اور میں اگلےسال کوالالمپورکانفرنس میں ضرورشرکت کروں گا اور اس سے دیگرممالک کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

ملائیشین وزیراعظم  مہاتیر محمد نے کہا کہ عمران خان کا دورہ ملائیشیا دوطرفہ تعلقات کا عکاس ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا میں وفود کی سطح پر دورے جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے باہمی تعاون سےمتعلق بات چیت ہوئی ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور عالمی معاملات پربھی بات چیت ہوئی۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ تجارتی رکاوٹوں کو دورکرکے باہمی تجارت کے فروغ، فلسطین اور میانمارسمیت مسلم امہ کےمسائل پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

 

ٹیگس