Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں فوج پر دہشتگردانہ حملہ

پاکستان میں ایک دہشتگردانہ حملے میں پاکستانی فوج کے ایک افسر سمیت دو فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان نے بدھ کو رپورٹ دی ہے کہ صوبہ خیبر پختوانخواہ کے علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس دہشتگردانہ حملے میں فوج کا ایک بریگیڈیئر اور دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شمالی وزیرستان و جنوبی وزیرستان کے علاقے برسوں سے فوج اور دہشتگرد عناصر کے درمیاد تصادم کا مرکز بنے ہوئے ہیں- صوبہ خیبر پختونخواہ پاکستان کا بدامن صوبہ شمار ہوتا ہے جہاں طالبان سمیت دیگر دہشتگرد گروہ سرگرم ہیں۔

ٹیگس