Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، غاصب صیہونی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا

پاکستان نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کو کبھی تسلیم نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جب تک اسرائیل مقبوضہ فلسطین سے نکل نہیں جاتا اس وقت تک پاکستان اس کو تسلیم نہیں کر سکتا۔
انہوں نے یہ اعلان ایسی حالت میں کیا ہے کہ اپوزیشن کی بعض جماعتوں کی جانب سے حکومت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

حکومت پر یہ الزام ایسی حالت میں لگایا جارہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلی رتبہ حکام بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ جرائم پیشہ غاصب صیہونی حکومت کو کسی حال میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے عوام نے بارہا وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔

مزید دیکھئے: فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

ٹیگس