Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکی الزام کی پاکستان کی جانب سے تردید

پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کے بارے میں امریکا کی سالانہ رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے انسانی اسمگلنگ کے بارے میں امریکا کی سالانہ رپورٹ میں اسلام آباد کے خلاف امریکی الزامات کو حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے حقیقت کو سمجھنے میں غلطی کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر سرکاری مسلح تنظیم اور ایسے کسی بھی گروہ کی حمایت نہیں کرتا جو بچوں کی بھرتی کرتا ہو۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ اور مسلح گروہوں میں بچوں کی بھرتی کے حامی ملکوں کی فہرست سے پاکستان کا نام خارج کرے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکا نے پاکستان کے خلاف ایسی رپورٹ جاری کی ہے۔

ٹیگس