Dec ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر

لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں لاہور جمعے کو ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس, تین سو بہتر ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے محکمۂ موسمیات کے مطابق موسم سرد ہونے کے باعث اسموگ کے ساتھ دھند بھی بڑھنے لگی ہے، فوگ اور اسموگ کے باعث حدِ نگاہ میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور شہر میں صبح کے وقت حدِ نگاہ آٹھ سو میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی کے لحاظ سے ہندوستان کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں جمعے کو ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو ترانوے ریکارڈ کیا گیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے، دہلی آلودگی کیس، کی سماعت کے دوران جمعرات کو ہندوستان کی مرکزی اور دہلی کی ریاستی حکومت کی سخت سرزنش کی ہے۔

ٹیگس