Dec ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  •  عمران خان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تیزرفتار ترقی پر تاکید

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تیزرفتار ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکنا پولس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ معیشت کے استحکام کے لئے ٹیکنالوجی میں ترقی ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ کورونا وبا کی شدت کے زمانے میں جب دنیا کی معیشتوں کو نقصان پہنچ رہا تھا تو ٹیکنالوجی کمپنیاں فائدہ اٹھا رہی تھیں ۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تیزرفتار ترقی کرسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں کافی استعداد پائی جاتی ہے اس کے باوجود ہمارے پڑوسی ملک ہندوستان نے ہم سے پہلے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کرلی اور ہم پیچھے رہ گئے ۔

عمران خان نے برآمدات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں برآمدات پر کبھی زور نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے ہم اس میدان میں آگے نہ بڑھ سکے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس زرمبادلہ کی کمی ہوجاتی ہے تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے اور یہ ایک سائیکل ہے جس سے نکلنے کے لئے برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

ٹیگس