Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • پابندیاں یوکرین جنگ کو رکوانے کا مناسب حل نہیں ہیں: پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پابندیاں روس اور یوکرین کی جنگ کو رکوانے کا مناسب طریقہ نہیں ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپ میں کشیدگی میں اضافہ اور جنگ پوری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچائے گی اس لئے عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ موجودہ کشیدگی کو ختم کرانے کے لئے مناسب راہ حل تلاش کرے-

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ باہمی اشتراک عمل کے ذریعے یوکرین کے بحران کا سفارتی اور  پرامن حل نکالے - شاہ محمود قریشی کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت پر دیگر ملکوں کی جانب سے دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرے -

پاکستان نے اب تک اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں روس مخالف کسی بھی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ٹیگس