Mar ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • روس اور پاکستان کے درمیان گیس اور گندم کی خریداری کا معاہدہ

پاکستان، روس سے گیس اور گیہوں خریدے گا۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور ماسکو نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ روس کے موقع پر قدرتی گیس اور گیہوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ماسکو میں اپنے قیام کے دوران پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں روس سے تقریبا بیس لاکھ ٹن گیہوں درآمد کرے گا۔

کہا جا رہا ہے کہ فریقین نے روسی کمپنیوں کے تعاون سے بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن کے پروجیکٹ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جو اس وقت معلق ہے۔ پاکستان کے وزیرتوانائی نے بھی کہا ہے کہ دونوں ممالک جلد سے جلد اس پروجیکٹ کو شروع کئے جانے کے خواہشمند ہیں۔

روس اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط سے متعلق رپورٹیں ایسی حالت میں سامنے آئی ہیں کہ مغربی ممالک نے یوکرین میں روس کی کارروائی پر ردعمل میں ماسکو سے دوری اختیار کرلی ہے اور اس کے خلاف سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

ٹیگس