Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ انتقام کے لئے مخالف جماعتوں کو ورغلا رہا ہے، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ انتقام لینے کے لئے پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو عدم اعتماد پر اکسا رہا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ‎پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ پر انگلی اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی فوجی اڈہ قائم کئے جانے کی مخالفت کرنے کی بنا پر امریکہ ان سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو عدم اعتماد پر اکسا رہا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کی خارجہ پالیسی، پاکستانی عوام کے مفاد میں ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لئے ووٹنگ سے متعلق پارلیمنٹ کا اجلاس  مارچ میں ہی  تشکیل پانے والا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں انھیں ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔عمران خان پر الزام ہے کہ وہ اقتصاد و خارجہ شعبے میں درست پالیسیاں اپنانے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے علاقے میں امریکی پالیسیوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

ٹیگس