پاکستان: تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور
Apr ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے گئے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرقاسم سوری نے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، استعفوں کی منظوری کے باعث عام انتخابات ناگزیر ہوچکے۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے تھے۔
قومی اسمبلی سے اتنی بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی کے مستعفی ہو جانے کے بعد اب ایک بار پھر پاکستان میں سیاسی بحران پیدا ہو گيا ہے۔