May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • عمران خان
    عمران خان

پاکستان تحریک انصاف چیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے سرکاری رویئے کے معاملے کو سپریم کورٹ اور انسانی حقوق کے فورم میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پرامن مظاہرین پر شیلنگ کی، چادر اور چار دیواری کا تقدس  پامال کیا اور ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے لانگ مارچ کے شرکار پر حملے کا حکم دینے والے انتظامی افسران کے خلاف آیف آئی درج کرائیں گے۔  
تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ وہ ملک میں انتشار پھیلانا نہیں چاہتے بلکہ جمہوری طریقے سے اس حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں جو بقول انکے ایک امپورٹڈ حکومت ہے۔
عمران نے ملک میں منہگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سرکاری اعلان کو غلامانہ پالیسی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے بقول ان کے امریکی آقاؤں کے خوف کی وجہ سے روس سے سستا تیل حاصل نہیں کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہماری حکومت روس سے تیس فیصد سستا تیل خریدنے کے سمجھوتے پر تیزی کے ساتھ کام کر رہی تھی۔
انہوں نے ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے لیے اپنی پارٹی کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اس سلسلے میں پیر کو سپریم کورٹ میں دارخواست دائر کرنے والے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا پرامن احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے یا نہیں؟

ٹیگس