Jun ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کو تین دن کی مہلت دی

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کو مہنگائی، بدعنوانی اور سود سے پاک معاشی نظام کے روڈ میپ کے لئے تین دن کی مہلت دی ہے۔

پاکستان میں جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ شروع ہو گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے رحیم یارخان کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے آغاز کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت کو مہنگائی، بدعنوانی اور سود سے پاک معاشی نظام کے روڈ میپ کے لئے تین دن کا وقت دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس مدت کے اندر حکومت نے روڈ میپ پیش نہ کیا تو جماعت اسلامی راولپنڈی پہنچ کر احتجاج کے نئے مرحلے کا آغاز کر دے گی۔ انہوں نے اسی کے ساتھ محکمۂ ریلوے پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے انہیں خیبرمیل کے آنے کے وقت کی اطلاع دی تھی لیکن جب وہ ٹرین میں سوار ہوئے تو بتایا گیا کہ یہ وہ خیبر میل ہے جس کو گزشتہ روز آنا تھا اور تاخیر کے باعث آج پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف، قانون، حکمرانی اور میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملک کی حکمراں اور اپوزیشن دونوں جماعتوں پر سخت ترین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف، دونوں ہی سیاسی پوائنٹ اسکور کرنے میں مصروف ہیں۔

ٹیگس