Jun ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • سندھ میں  بلدیاتی انتخابات کے دوران تشدد، دو ہلاک

پاکستان ک دوسرے بڑے صوبے سندھ کے چودہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پیش آنے والے تشدد کے واقعات میں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپوٹوں کے مطابق پاکستان کے دوبے سندھ کے جیکب آباد اور نوشہرو فیروز علاقوں میں مخالفین نے لاٹھیوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ تشدد کے دوران دو امیدوار مارے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مرنے والے امیدواروں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا جاتا ہے۔
سکھر، شہداد کوٹ، سانگھڑ اور بعض دوسرے علاقوں میں سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ بعض علاقوں میں پولنگ کا سامان لوٹ لیے جانے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں جس کے بعد وہاں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چودہ اضلاع میں آج ووٹ ڈالے گئے جن میں اکیس ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی، ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے اور بعض حلقوں کے غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے ہیں۔
اپوزیشن کی جماعتوں نے انتخابی عمل اور تشدد کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس