قطر کے بعد سعودی عرب نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا
Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے رپورٹ دی گئی ہے کہ سعودی عرب، پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکام کو پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، غیر ملکی ذخائر 7.8 ارب ڈالر تک گر چکے ہیں، جو ایک ماہ سے زیادہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔